عوامی مسائل ہڑتالوں اور سڑکوں پر نہیں، میز پر بیٹھ کر حل ہوتے ہیں،وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام

عوامی مسائل ہڑتالوں اور سڑکوں پر نہیں، میز پر بیٹھ کر حل ہوتے ہیں،وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام
Metro53

Metro53 - اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کا کہنا ہے عوامی مسائل ہڑتالوں اور سڑکوں پر نہیں، میز پر بیٹھ کر حل ہوتے ہیں۔ اب بھی وقت ہے ایکشن کمیٹی دوبارہ میز پر آجائے۔

 ڈیلی پاکستان کے مطابق،اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کہ  پورے ملک میں بشمول  کشمیر و  گلگت بلتستان میں  امن وامان ہو۔ کشمیر میں ایکشن کمیٹی نے ہڑتال کی کال دی تو ہم خود ان کے پاس گئے،عوامی ایکشن کمیٹی سے طویل مذاکرات کیے،آئین اور قانون کے دائرے میں آنے والے مطالبات تسلیم کیے جا چکے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم ایک مرتبہ پھر کہتے ہیں کہ جو چیز عوام کے مفاد میں ہو اس اس کا حل مذاکرات ہیں،عوامی مسائل ہڑتالوں اور سڑکوں پر نہیں، میز پر بیٹھ کر حل ہوں گے۔عوامی مفاد میں جو بھی فیصلے ہوں گے، حکومت مکمل تعاون کرے گی،ہڑتالوں اور تصادم سے عوام کو فائدہ نہیں بلکہ نقصان ہوتا ہے۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت پورے پاکستان کے لیے ہمارا مؤقف ہمیشہ ایک رہا ہے اور آئندہ بھی اس موقف پر قائم  رہیں گے،پرامن حل ہی سب کے لیے خیر و عافیت کا راستہ ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں