عمران خان کی رہائی کب ہوگی، یہ صرف اللہ جانتا ہے: مونس الٰہی

عمران خان کی رہائی کب ہوگی، یہ صرف اللہ جانتا ہے: مونس الٰہی
Metro53

Metro53 - اسپین میں پی ٹی آئی کارکنوں سے گفتگو کے دوران سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے اور پی ٹی آئی رہنما مونس الٰہی سے عمران خان کی ممکنہ رہائی کے بارے میں سوال کیا گیا۔

اس پر مونس الٰہی نے کہا:
"عمران خان انشاءاللہ رہا ہوں گے، لیکن کب ہوں گے یہ صرف اللہ کو معلوم ہے۔ جھوٹی خبریں پھیلا کر کارکنوں کو غلط امیدیں نہیں دینی چاہئیں۔ ہمیں صرف یہ دعا کرنی چاہیے کہ وہ جلد رہا ہوں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ قیاس آرائیاں نہ صرف کارکنوں میں بے چینی پیدا کرتی ہیں بلکہ رہنماؤں کو بھی مشکل صورتحال میں ڈال دیتی ہیں۔

اس موقع پر ایک سینیئر پاکستانی صحافی اور اینکرپرسن بھی موجود تھے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں