پشاور دھماکے کا سہولتکار داعش خراسان کا اہم کمانڈر افغانستان میں ہلاک

پشاور دھماکے کا سہولتکار داعش خراسان کا اہم کمانڈر افغانستان میں ہلاک
Metro53

Metro53 - کابل(ویب ڈیسک ) پشاور میں 2022 میں ہونے والے دھماکے کا سہولت کار داعش خراسان کا کمانڈر محمد احسانی عرف انوار افغانستان میں ہلاک ہوگیا۔

 نجی چینل جیو نیوز کے مطابق، سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ داعش خراسان کا کمانڈر محمد احسانی عرف انوار افغانستان کے شہر مزار شریف میں ہلاک ہوا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک کمانڈر احسانی 2022 کے پشاورکوچہ رسالدار دھماکے کا مرکزی سہولت کار تھا، کوچہ رسالدار دھماکے میں 67 شہادتیں ہوئی تھیں۔

سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ احسانی تاجک خودکش بمباروں کو  پاکستان لانے اور تربیت دینے کا ذمہ دار  تھا۔ 

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں