گجرات: کنجاہ کے قریب راہزنی کی واردات، شہری قیمتی سامان سے محروم

گجرات: کنجاہ کے قریب راہزنی کی واردات، شہری قیمتی سامان سے محروم
Metro53

Metro53 - گجرات ( ویب ڈیسک )گجرات کے نواحی علاقے چکوڑی کے قریب سرگودھا روڈ پر ایک افسوسناک واردات پیش آئی جس میں مچھیانہ کے رہائشی شہری کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا۔

نیوز الرٹ کے مطابق،متاثرہ شخص چوہدری جہانزیب کے مطابق وہ اپنی روزمرہ کی مصروفیات کے سلسلے میں موٹر سائیکل پر سفر کر رہے تھے جب نامعلوم مسلح افراد نے انہیں روک لیا۔

ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر ان سے بڑی مقدار میں نقدی، ایک قیمتی موٹر سائیکل، اسمارٹ موبائل فون اور گھڑی چھین لی۔ واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ متاثرہ شہری نے فوری طور پر قریبی تھانے کنجاہ میں اطلاع دی، جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں