Metro53 - گجرات (ویب ڈیسک) پنجاب میں ڈرامہ کوئین حکومت کی مجرمانہ غفلت اورنالائقی کی وجہ سے جلالپور پیروالا میں موٹروے ایم 5 کابڑا حصہ سیلاب میں بہہ گیا۔
سابق وزیر وفاقی وزیر اورپاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چودھری مونس الہیٰ کاکہنا ہےسیلاب کی پیشگی اطلاع اورخاص پوائنٹ کی نشاندہی کے باوجود بروقت شگاف کاحکم نہ دینے سے جنوبی پنجاب میں سیلاب نے بڑی تباہی پھیلادی سیکڑوں گاؤں پانی میں ڈوب گئےاورلاکھوں لوگ بے گھر ہوگئے ۔ اب تھوڑے دنوں بعد ڈرامہ کوئین وہان اپنا سلانٹی ڈرامہ کرنے پہنچ جائے گی۔