Metro53 - گجرات (ویب ڈیسک) ہیڈ مرالہ روڈ پر واقع چک کریم کے قریب شیرپور گرڈ اسٹیشن میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں مین لائن پر کام کرنے والے چار اہلکار کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کے نام یہ ہیں، محمد اکرم، کلیم اللہ، عرفان باجوہ اور محمد راحیل۔ریسکیو ذرائع کے مطابق، تمام اہلکار مین لائن پر کام کر رہے تھے کہ اچانک کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔اہل علاقہ اور ساتھی ملازمین واقعے پر شدید رنج و غم میں مبتلا ہیں، جبکہ سوشل میڈیا پر اس افسوسناک حادثے پر غم و افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔