Metro53 - گجرات (ویب ڈیسک )پنجاب فوڈ اتھارٹی گجرات کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ضلع کے مختلف سرکاری قصاب خانوں کا معائنہ کیا۔ ٹیموں نے گجرات، کھاریاں، ڈنگہ اور سرائے عالمگیر کے سرکاری سلاٹر ہاؤسز کا تفصیلی جائزہ لیا۔
انسپیکشن کے دوران صفائی ستھرائی، ویسٹ مینجمنٹ اور دیگر سہولیات کو چیک کیا گیا۔ موقع پر بہتری کے لیے ہدایات جاری کی گئیں اور متعلقہ ذمہ داران کو نوٹسز بھی سرو کیے گئے تاکہ فوری اصلاحی اقدامات یقینی بنائے جا سکیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد رضوان سعید نے کہا کہ عوام کو محفوظ اور معیاری گوشت کی فراہمی کے لیے قصاب خانوں کی باقاعدہ نگرانی جاری رہے گی۔