Metro53 - گجرات (ویب ڈیسک) میونسپل کارپوریشن گجرات کے معروف ٹھیکیدار مرزا شفیق کے بھائی مرزا عتیق کو گھر کے اندر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
پولیس تھانہ بی ڈویژن اطلاع ملنے پر فوری موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کیے۔ مرزا عتیق کی لاش کو عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ قاتلوں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ ابتدائی طور پر واقعہ کو ذاتی دشمنی یا ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے، تاہم حتمی مؤقف تحقیقات کے بعد سامنے آئے گا۔
شہر میں قتل کی یہ واردات خوف و ہراس کا باعث بنی ہے، جبکہ مرزا عتیق کے اہلِ خانہ اور جاننے والوں میں غم و اندوہ کی فضا ہے۔