پاہڑیانوالی: جوکالیاں روڈ پرٹریفک حادثے میں کنجاہ کی رہائشی خاتون جاں بحق

پاہڑیانوالی: جوکالیاں روڈ پرٹریفک حادثے  میں کنجاہ کی رہائشی خاتون جاں بحق
Metro53

Metro53 - پاہڑیانوالی (مرزاعادل سے) تھانہ پاہڑیانوالی ، جوکالیاں روڈ موضع چک ظاہر کے قریب روڈ حادثہ جس کے نتیجے میں کنجاہ کی رہائشی خاتون چل بسی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ پاہڑیانوالی ،جوکالیاں روڈ چک ظاہر کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئی خاتون کے دماغ میں گہری چوٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگئی عینی شاہدین کےمطابق خاتون روڈ کنارے فون سنتی جارہی تھی کہ پیچھے سے ٹریکٹر نے ٹکر مار دی خاتون کا نام عذرا بی بی  زوجہ بیوہ عزیر الحسن بعمر 45 سال ساکن کنجاہ سے ہوئی ٹریکٹر ڈرائیور حادثہ ہوتے ہی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا اطلاع ملتے ہی تھانہ پاہڑیانوالی پولیس  اے ایس آئی مجاہد عباس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے نعش کو تحویل میں لیکر تفتیش کا آغاز کردیا

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں