گوجرانوالہ انٹر میڈیٹ بورڈ کے نتائج کا اعلان، ضلع گجرات کی 4 پوزیشنز

گوجرانوالہ انٹر میڈیٹ بورڈ کے نتائج کا اعلان، ضلع گجرات کی 4 پوزیشنز
Metro53

Metro53 - گجرات (ویب ڈیسک )گوجرانوالہ انٹرمیڈیٹ بورڈ کے سالامہ نتائج کااعلان کردیا گیا،سالانہ گزٹ کے مطابق، گجرات کے 2 طلباء اور 2 طالبات پوزیشنز حاصل کرنےمیں کامیاب رہے۔

نمایاں پوزیشن حاصل کرنےوالوں میں کھاریاں کے پنجاب کالج کے طالب علم عبدالرحمان نے پری میڈیکل گروپ میں 1155 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔پری انجینئرنگ گروپ میں پنجاب کالج گجرات کے طالب علم ریحان اعظم نے1137 نمبر حاصل کر کےتیسری پوزیشن حاصل کی۔

 دوسری جانب ہیومینٹی گروپ میں بھی پنجاب کالج گجرات کی طالبہ ماعدہ عابد نے1093 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔کامرس گروپ خواتین میں پنجاب کالج گجرات کی ہاجرہ اعجاز نے1028 نمبر کے ساتھ تیسری پوزین اپنے نام کر لی۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں