چودھری شافع حسین کا گجرات میں سیلاب زدہ علاقوں کادورہ،متاثرین میں راشن تقسیم کیا

چودھری شافع حسین کا گجرات میں سیلاب زدہ علاقوں کادورہ،متاثرین میں راشن تقسیم کیا
Metro53

Metro53 - گجرا ت( مرازعاد )صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے گجرات کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور لوراں پنڈ سمیت متاثرہ علاقوں میں سیلاب متاثرین میں راشن تقسیم کیا۔

انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور امدادی سرگرمیوں بارے دریافت کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آزمائش کی گھڑی میں مشکل میں گھرے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں حکومت ہر متاثرہ خاندان تک پہنچ رہی ہے اور متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ریاست کے وسائل عوام کے لیے ہیں اور عوام پر ہی خرچ ہوں گے۔

بعدازاں، صوبائی وزیر نے ڈی پی او گجرات کے ہمراہ تھانہ لاری اڈا کا دورہ کیا، فرنٹ ڈیسک اور مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور اعلان کیا کہ تھانہ لاری اڈا کی نئی عمارت تعمیر کر کے اسے ماڈل تھانہ بنایا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے تمام ضروری وسائل فراہم کیے جائیں گے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں