الپوران ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے گجرات کے سیلاب متاثرین کیلئے 30 لاکھ روپے کاعطیہ

الپوران ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے گجرات کے سیلاب متاثرین کیلئے 30 لاکھ روپے کاعطیہ
Metro53

Metro53 - گجرات( ویب ڈیسک)الپوران ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے گجرات کے سیلاب متاثرین کیلئے 30 لاکھ روپے کاعطیہ دیا گیا ہے۔

الخدمت  فاؤنڈیشن گجرات کے ریلیف آپریشن کیلئے الپوران ویلفیئر سوسائٹی نے فراخ دلی کامظاہرہ کرتے ہوئے 30 لاکھ روپے کاعطیہ دیا ہے۔عطیہ کی گئی رقم  سیلاب سے متاثرہ خاندانوں  کے کھانے ،ادویات،پانی اورریسکیو سروسز پر خرچ  کیا  جائے گا۔الخدمت فاؤنڈیشن  گجرات کی جانب سے  مشکل کی اس گھڑی میں  اپنا فرض نبھانے پر الپوران ویلفیئر سوسائٹی کاشکریہ ادا  کیا جو دوسروں کیلئے ایک مثال ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں