Metro53 - گجرات (ویب ڈیسک)گجرات اور گرد و نواح میں سیلابی تباہ کاریاں شدت اختیار کر گئی ہیں۔ حالیہ رپورٹس کے مطابق، اب تک 2 لاکھ 38 ہزار 416 ایکڑ پر کھڑی فصلیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔
یہ صورتحال نہ صرف کسانوں کے لیے معاشی تباہی کا باعث بن رہی ہے بلکہ ضلع گجرات میں فصلوں کے بڑے بحران کا خدشہ بھی پیدا ہو گیا ہے۔
زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو خوراک، جانوروں کے چارے اور زراعت پر انحصار کرنے والے چھوٹے کسان شدید متاثر ہو سکتے ہیں۔
دوسری طرف انتظامیہ نے نقصانات کے تخمینے اور ممکنہ مالی معاونت کے لیے سروے شروع کر دیا ہے، تاہم متاثرین کی بحالی کے حوالے سے ابھی تک عملی اقدامات نہ ہونے پر عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔