گجرات :جی ٹی روڈ پر کھڑے رکشے کو کار کی ٹکر،حادثے میں 3افراد جا ں بحق،3 زخمی

گجرات :جی ٹی روڈ پر کھڑے رکشے کو کار کی ٹکر،حادثے میں 3افراد جا ں بحق،3 زخمی
Metro53

Metro53 - گجرات ( ویب ڈیسک )جی ٹی روڈ پر پیش آنے والے ایک المناک حادثے میں تیز رفتار کار نے سڑک کنارے کھڑے رکشے کو زور دار ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور تین شدید زخمی ہو گئے۔

 نیوز الرٹ کے مطابق، حادثہ گجرات کے قریب اس وقت پیش آیا جب سواریوں سے بھرا ہوا رکشہ سڑک کے کنارے سواریاں بٹھا رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والی کار تیز رفتاری کے باعث رکشے پر چڑھ دوڑی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جب کہ ایک زخمی اسپتال پہنچ کر جاں بحق ہوا۔

جاں بحق ہونے والوں میں رکشہ ڈرائیور سمیت دو مزدور شامل ہیں، جن میں محمد اکرم (ساکن گھوٹکی) اور افضال احمد (ساکن رحیم یار خان) شامل ہیں۔ زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔پولیس نے حادثے کا مقدمہ کار ڈرائیور کے خلاف درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں