علیمہ خان کےبیٹےشاہریزاورشیرشاہ کواغواکرکےقید کیا گیا،جمائمہ خان

علیمہ خان کےبیٹےشاہریزاورشیرشاہ کواغواکرکےقید کیا گیا،جمائمہ خان
Metro53

Metro53 - لندن (ویب ڈیسک) سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کا علیمہ خان کے صاحبزادوں کی گرفتاری پر رد عمل آگیا۔

ڈیلی پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ،اپنے ایک ٹویٹ میں جمائمہ خان نے کہا کہ ان کے بیٹوں کے کزنز اور علیمہ خان کے بیٹوں  شاہریز اور شیرشاہ  کو چند روز قبل ان کے گھروں سے بچوں کے سامنے اغوا کر کے جیل میں قید کر دیا گیا ہے۔

 جمائما کے مطابق ان کے بچوں قاسم اور سلیمان کے  ایک اور کزن حسان نیازی کو ایک سال سے فوجی جیل میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ان کے بیٹوں سلیمان اور قاسم خان کو بھی پاکستان آ کر اپنے والد سے ملاقات کرنے کی صورت میں گرفتاری کی دھمکی دی ہے۔ جمائما نے کہا کہ کسی بھی ریاست کو سیاسی انتقام کے لیے خاندانوں کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں