پاک بھارت تعلقات میں کسی کی ثالثی قبول نہیں، جے شنکر

پاک بھارت تعلقات میں کسی کی ثالثی قبول نہیں، جے شنکر
Metro53

Metro53 - نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات میں کسی ثالثی کو قبول نہیں کرتے۔

 ڈیلی پاکستان کی رپورٹ کے مطابق،  اکنامک ٹائمز ورلڈ لیڈرز فورم کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ایسا امریکی صدر نہیں دیکھا جس نے خارجہ پالیسی کو عوامی انداز میں چلایا ہو۔ 

جنگ کے مطابق بھارتی وزیرخارجہ نے آپریشن سندور کے موقع پر امریکا سے کال کیے جانے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت ہے اس وقت فون کالیں کی گئیں اور امریکا کی جانب سے کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ فون کالز دیگر ممالک کی جانب سے بھی کی گئیں، یہ کوئی سیکریٹ نہیں، امریکا کی جانب سے کی گئی ہر فون کال میرے ایکس اکاؤنٹ پر ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں