آفریدی نے کتے کاگوشت کھایا۔عرفان پٹھان کی گھٹیا گفتگو!!

Metro53

ہمیں فالو کریں

Metro53 - لاہور (ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے ایک بار پھر پاکستان مخالف بیان دے کر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ ایک بھارتی پروگرام میں انٹرویو کے دوران انہوں نے نہ صرف شاہد آفریدی پر ذاتی حملے کیے بلکہ انتہائی غیر شائستہ زبان بھی استعمال کی۔

عرفان پٹھان نے دعویٰ کیا کہ 2006 کے دورہ پاکستان کے دوران کراچی سے لاہور جاتے ہوئے ایک پرواز میں آفریدی نے ان کے بال بگاڑے اور ان کے ساتھ بدتمیزی کی۔ اس واقعے کو بنیاد بنا کر عرفان نے آفریدی پر طنز کرتے ہوئے "کتے کا گوشت کھانے" جیسے الفاظ استعمال کیے جسے کرکٹ حلقوں نے نسلی، ثقافتی اور کھیل کے آداب کے خلاف قرار دیا ہے۔عرفان نے کہا"میں نے عبدالرزاق سے پوچھا یہاں کس قسم کا گوشت ملتا ہے؟ جب انہوں نے جواب دیا کہ ہر طرح کا، تو میں نے کہا کہ شاید آفریدی نے کتے کا گوشت کھایا ہے، تبھی سے بھونک رہا ہے۔

کرکٹ مبصرین کا کہنا ہے کہ عرفان پٹھان کا یہ طرزِ گفتگو ایک ناکام کوشش ہے پاکستان مخالف بیانیہ زندہ رکھنے کی۔ ایک طرف وہ اپنے محدود کرکٹ کیریئر کو پاکستان دشمن جذبات کے ذریعے زندہ رکھنا چاہتے ہیں، تو دوسری طرف آفریدی جیسے معروف کھلاڑیوں کی شخصیت کشی کر کے خود کو خبروں میں رکھنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ ماضی میں بھی بعض بھارتی کھلاڑیوں نے صرف شاہد آفریدی کی موجودگی پر ورلڈ چیمپئنز لیگ میں کھیلنے سے انکار کیا تھا، جو کہ بھارتی کرکٹ میں گہرے تعصب کی عکاسی کرتا ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں