Metro53 - لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب میں نہم کا نتیجہ پریشان کن رہا لیکن ایسے میں لاہور بورڈ میں سکھ سٹوڈنٹ اونکارسنگھ نے اسلامیات لازمی میں 100میں سے 98اور ترجمتہ القرآن المجید میں 50میں سے 49نمبر حاصل کیے، جس پر صوبائی وزیرتعلیم رانا سکندرحیات نے اونکار سنگھ کو شاباش دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا مسلمانوں کے بچے فیل کروانے والے اساتذہ کا احتساب نہیں ہونا چاہیے ؟"
تفصیل کے مطابق صوبائی وزیرکی طرف سے شیئر کیے جانے والے رزلٹ کارڈ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اونکار سندھ نے اردو میں75میں سے 74، انگلش میں پورے 75، ریاض میں بھی 75میں سے75، فزکس میں 60میں سے 60اور کیمسٹری میں بھی پورے نمبر لیے ۔