پنجاب میں اپوزیشن لیڈر کیلئے مشاورت،5نام عمران خان کوارسال!!

پنجاب میں اپوزیشن لیڈر کیلئے مشاورت،5نام عمران خان کوارسال!!
Metro53

Metro53 - لاہور (ویب ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اپوزیشن لیڈر پنجاب کے لیے 5 افراد کے نام ارسال کردیے گئے، جن میں ایک نام فائنل کیا جائےگا۔

 ڈیلی پاکستان کی رپورٹ کے مطابق مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے معین ریاض قریشی، علی امتیاز وڑائچ، اعجاز شفیع، شیخ امتیاز اور رانا شہباز کے نام دیے ہیں۔ بانی پی ٹی ان 5 ناموں میں سے کسی ایک کا نام اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کے لیے تجویز کریں گے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین قریشی نمبر گیم میں سب سے آگے، معین قریشی کو سابق اپوزیشن لیڈر، پارلیمانی پارٹی اور متعدد ایم پی ایز کی حمایت حاصل ہے، پارلیمانی پارٹی نے اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کا معاملہ سیاسی کمیٹی کو سونپا تھا، سیاسی کمیٹی سابق اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر سے بھی مشاورت کرے گی۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں