Metro53 - لاہور (ویب ڈیسک) عدالت نے گیمبلنگ ایپ اسکینڈل میں یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیاہے، نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کی جانب سے ڈکی بھائی کا 12 روزہ جسمانی ریمانڈ مانگا گیا تھا۔
ڈیلی پاکستان کی رپورٹ کے مطابق،جوڈیشل مجسٹریٹ نے ڈکی بھائی کو 4 روز کے لئے جسمانی ریمانڈ پر نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے حوالے کر دیا ہے۔
یاد رہے 2 روز قبل معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کو بیرون ملک جاتے ہوئے لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا، ملزم پر جوئے کی پرموشن کا الزام ہے۔