پاکستان بھر میں انٹرنیٹ کا بحران۔ عوام اور کاروبار شدید متاثر

پاکستان بھر میں انٹرنیٹ کا بحران۔ عوام اور کاروبار شدید متاثر
Metro53

Metro53 - لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان میں اچانک انٹرنیٹ سروسز بند ہونے سے ملک بھر میں ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی۔ بڑے شہروں سے لے کر دیہی علاقوں تک لاکھوں صارفین کو رابطے کے مسائل کا سامنا ہے۔

انٹرنیٹ ڈاؤن ہونے سے نہ صرف کاروباری سرگرمیاں رُک گئیں بلکہ بینکنگ سسٹم، آن لائن تعلیم اور ای-کامنرس بھی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ شہریوں نے سوشل میڈیا پر شکایات کے انبار لگا دیے اور شدید غصے کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق بیک بون نیٹ ورک میں فنی خرابی کے باعث اس وقت کئی بڑے انٹرنیٹ پرووائیڈرز متاثر ہوئے ہیں۔ کچھ علاقوں میں انٹرنیٹ جزوی طور پر بحال ہوا ہے مگر بیشتر مقامات پر صارفین اب بھی کٹے ہوئے ہیں۔

ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بحران پاکستان کے ڈیجیٹل ڈھانچے کی کمزوری کو بے نقاب کرتا ہے۔ اگر بروقت متبادل نظام نہ بنایا گیا تو مستقبل میں ایسے واقعات زیادہ سنگین ثابت ہو سکتے ہیں۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں