Metro53 - گجرات (مرازعامر بیگ سے) چیف سیکرٹری پنجاب زاہد زمان اختر کی خصوصی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت مجوزہ سیوریج سسٹم کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مختلف ڈسپوزل اسٹیشنز، نالوں، سائٹس اور سیوریج نیٹ ورک کے مقامات کا دورہ کیا اور متعلقہ اداروں کو ضروری ہدایات دیں۔دورے کے دوران ایکسئین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ندیم احمد اور ایم ڈی واسا جہلم کاشان بٹ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
اجلاس اور دورہ میں سی او ایم خالق داد گاڑا، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جہانگیر شبیر بٹ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں کو بہتر سیوریج سسٹم فراہم کرنا ضلعی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔