Metro53 - گجرات (مرزا عامر بیگ) گجرات کے سب سے بڑے عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ اسپتال میں طبی سہولیات کی کمی مریضوں اور لواحقین کے لیے اذیت کا باعث بن گئی۔ اسپتال میں ڈائیلیسز، سی ٹی اسکین، اور میموگرافی مشینیں پچھلے دو ماہ سے خراب ہیں جبکہ ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
مریضوں کے مطابق اسپتال میں تو ڈسپرین جیسی بنیادی دوا بھی میسر نہیں، جس کے باعث انہیں پرائیویٹ اسپتالوں کا رخ کرنا پڑتا ہے، جہاں علاج پر بھاری رقم خرچ ہوتی ہے۔
اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر رحمان گلزار اضافی چارج پر کام کر رہے ہیں، جن پر نا تجربہ کاری اور نواز شریف میڈیکل کالج پر زیادہ توجہ دینے کا الزام ہے۔
اہل علاقہ اور سماجی حلقوں نے وزیر صحت پنجاب اور سیکرٹری ہیلتھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اسپتال کا دورہ کریں اور عوام کو درپیش طبی مسائل کا حل نکالیں۔