گجرات: تمغہ امتیاز ملنے پر پراسکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ کے اعزاز میں تقریب

گجرات: تمغہ امتیاز ملنے پر پراسکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ کے اعزاز میں تقریب
Metro53

Metro53 - گجرات (مرزا عامر بیگ) تمغہ امتیاز حاصل کرنے پر پراسکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا اہتمام سپین کے معروف بزنس مین چوہدری اشفاق احمد اور مہر امانت نے باغاںوالہ گجرات میں کیا۔

فرہاد علی شاہ کی آمد پر پرتپاک استقبال، گلپاشی، گلدستہ پیشی، اور کیک کاٹا گیا۔ معروف شخصیات جن میں میاں شہزاد،ڈاکٹر ارشد، چوہدری مختار، مرزا تصنیف اور دیگر شامل تھے، نے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔

تقریب میں مقررین نے کہا کہ فرہاد علی شاہ نہ صرف ایک قابل، فرض شناس اور محب وطن افسر ہیں بلکہ اوورسیز پاکستانیوں کے مقدمات پر ان کی توجہ قابلِ ستائش ہے۔ چوہدری اشفاق احمد نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ یہ اعزاز ایک حقیقی میرٹ والے افسر کو ملا۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں