نومبر احتجاج کیس، پی ٹی آئی کے مزید 4 کارکنوں کوسزا سناد گئی

نومبر احتجاج کیس، پی ٹی آئی کے مزید 4 کارکنوں کوسزا سناد گئی
Metro53

Metro53 - راولپنڈی (ویب ڈیسک) راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 26 نومبر 2024 کے احتجاج سے متعلق مقدمے میں مزید چار کارکنان کو قید کی سزا سنا دی۔

جج امجد علی شاہ نے منگل کے روز مقدمہ نمبر 212 کی سماعت کی، جو تھانہ انجرا ضلع اٹک میں درج کیا گیا تھا۔ عدالت نے پی ٹی آئی کارکنان جاوید اقبال، خان محمد، سردار خان اور عامر خان کو چار، چار ماہ قید کی سزا سنائی۔ چاروں افراد نے عدالت میں اقبالِ جرم کیا، اور قیادت کے اکسانے پر جلاؤ گھیراؤ میں شریک ہونے کا اعتراف کیا۔

پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان نے ریاستی املاک کو نقصان پہنچایا اور پولیس پر حملے میں شریک ہوئے۔ عدالت نے سزا سناتے ہوئے ملزمان کی قید کا دورانیہ پہلے سے گزارے گئے وقت میں شامل کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔

واضح رہے کہ نومبر 2024 کے احتجاجی مظاہروں سے متعلق اب تک 113 افراد کو سزائیں سنائی جا چکی ہیں۔ ان مظاہروں میں مبینہ طور پر پولیس اور رینجرز کے ساتھ تصادم، املاک کو نقصان اور جان لیوا جھڑپیں ہوئیں۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں