Metro53 - گجرات (مرزا عامر بیگ) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی نے خانکی بیراج کے بریچنگ سیکشن کا دورہ کیا، ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد، ڈی سی گجرات نورالعین قریشی، ڈی سی سیالکوٹ صبا اصغر علی، ڈی سی منڈی بہاؤالدین اور ڈی سی حافظ آباد بھی موجود تھے۔
دورے کے دوران محکمہ انہار کے ایکسئین مہیب علی نے کمشنر کو دریائے چناب میں پانی کی موجودہ صورت حال سے آگاہ کیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا، ہیڈمرالہ بیراج پر پانی کی آمداٹھاسی ہزارکیوسک ریکارڈ کی گئی ،ہیڈ خانکی بیراج پر پانی کی آمد ستر ہزارکیوسک ریکارڈ کی گئی ۔
کمشنر نے ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام تر وسائل کو متحرک کرنے اور قریبی آبادیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو گجرات خضر حیات اور اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد عبدالقدیر زرقون بھی وفد کا حصہ تھے۔انتظامیہ کے مطابق مون سون کی شدت کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، اور تمام ادارے کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔