سروس موڑ فلائی اوور دسمبر تک مکمل کیاجائے۔چوہدری شافع حسین کی ہدایت

سروس موڑ فلائی اوور دسمبر تک مکمل کیاجائے۔چوہدری شافع حسین کی ہدایت
Metro53

Metro53 - گجرات(مرازعامر بیگ سے ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے گجرات کے دورہ کے دوران سروس موڑ فلائی اوور پر جاری کام کا معائنہ کیا۔

متعلقہ حکام نے صوبائی وزیر کو سروس موڑ فلائی اوور پر پیش رفت بارے بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر نے سروس موڑ فلائی اوور کیلئے ریلوے حکام سے ایک ہفتے کے اندر این او سی حاصل کرنے کے ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ مفاد عامہ کے اس منصوبے میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہونے دی جائے گی۔

سروس موڑ فلائی اوور میں توسیع کی گئی ہے۔صوبائی وزیر نے سروس موڑ فلائی اوور دسمبر تک مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔ چوہدری شافع حسین  نے مزید  بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی جانب سے گجرات میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 15 ارب روپے کے فنڈز منظور کیے جا چکے ہیں، جن میں سڑکوں کی تعمیر، سیوریج سسٹم، سیف سٹی کیمرے، پارکس کی اپ گریڈیشن اور چڑیا گھر کا قیام شامل ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں