Metro53 - گجرات(مرزا عامر بیگ سے)قومی معیشت میں تاجر برادری کو ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے۔ حکومت تاجروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے۔
صوبائی وزیرچوہدری شافع حسین نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی جانب سے گجرات میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 15 ارب روپے کے فنڈز منظور کیے جا چکے ہیں، جن میں سڑکوں کی تعمیر، سیوریج سسٹم، سیف سٹی کیمرے، پارکس کی اپ گریڈیشن اور چڑیا گھر کا قیام شامل ہے۔صوبائی وزیر نے بتایا کہ،سروس موڑ بریج میں توسیع کا کام جاری ہے، جو دسمبر 2025 تک مکمل ہو جائے گا۔
سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت 250 کیمرے نصب کیے جا چکے ہیں۔انڈسٹریل اسٹیٹس میں برسوں سے قابض پراپرٹی مافیا کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔محکمہ اوقاف کے تحت مساجد و درباروں کی تزئین و آرائش پر 3 ارب روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔ گجرات کی مرکزی انجمن تاجران مسلم بازار کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریبِ حلف برداری منعقد ہوئی۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا۔
تقریب میں ندیم اکرم بٹ (صدر)، محمد یوسف بٹ (سینئر نائب صدر)، شیخ عمران وحید (جنرل سیکریٹری) سمیت دیگر منتخب عہدیداروں نے حلف اٹھایا۔تاجر راہنما جاوید بٹ نے تاجر برادری کے مسائل پر روشنی ڈالی اور شہر میں ہونے والے ترقیاتی منصوبوں پر حکومت اور مسلم لیگ قیادت کا شکریہ ادا کیا۔