Metro53 - گجرات (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الہیٰ نے موجودہ سیلابی صورتحال کے تناظر میں کالا باغ ڈیم کو ناگزیر قرار دے دیا۔
ایکس پر جاری ایک بیان میں مونس الہیٰ نے کہا کہ اس وقت آدھا پاکستان زیر آب ہے۔ پگھلتے گلیشئرز، کلاؤڈ برسٹس اور طوفانی بارشوں سے پہاڑوں میں افسوسناک بربادی اور میدانی علاقوں میں المناک تباہی ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب قوم کیلئے پانی سے محفوظ رہنے اور پانی کو محفوظ کرنے کی پیشگی تیاری ناگزیر ہے۔اب کالاباغ ڈیم بھی ناگزیر ہے۔کالاباغ ڈیم بنائیں ملک بچائیں۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا اس وقت بدترین سیلابی صورتحال سے دوچار ہے۔ سیلاب کی وجہ سے ہونے والے حادثات میں 206 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔