Metro53 - گجرات (مرزا عامر بیگ سے) دریائے چناب میں شدید سیلابی ریلے کے باعث40 فٹ اونچا حفاظتی بند پانی میں بہہ گیا۔جس کے نتیجے میں 12 سے زائد دیہات متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
سیلابی ریلے کے خطرے کی زد میں آنے والے دیہاتوں میں شیخ چوگانی،سرخ پور،کوٹ نکہ،کوٹ غلام،چوپالہ،شہباز پور،موہلہ،کوٹ نتھو کولوال ،سماں اور دیگر نواحی علاقے شامل ہیں۔
دریائے چناب میں درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 1 لاکھ 71 ہزار کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 50 ہزار کیوسک بتایا گیا ہے۔۔ ضلعی انتظامیہ نے الرٹ جاری کر تے ہوئے مقامی لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔