Metro53 - لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2025۔26 کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا ہے۔ بابر اعظم، محمدرضوان اور شاہین شاہ آفریدی کی تنزلی کرکے کیٹیگری اے کو ختم کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اس بار کنٹریکٹس میں بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں، جن میں سب سے نمایاں کیٹیگری اے کا خاتمہ اور بڑے ناموں کی تنزلی ہے۔
بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کو کیٹیگری بی میں شامل کر دیا گیا ہے۔مجموعی طور پر 30 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹس دیے گئے۔-دس ،دس کھلاڑی بی، سی اور ڈی کیٹیگریز میں شامل ہوں گے،بارہنئے چہرے کنٹریکٹ لسٹ میں شامل کیے گئے ہیں۔ جبکہ آٹھ کھلاڑی کنٹریکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔گزشتہ سال ستائیس کھلاڑی کنٹریکٹ یافتہ تھے، اس سال تعداد بڑھا کرتیس کردی گئی ہے۔
🟦 کیٹیگری بی میں شامل کھلاڑیوں میں بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان، شاداب خان، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن علی، صائم ایوب، سلمان علی آغا شامل ہیں ۔
🟨 کیٹیگری سی میں عبداللہ شفیق، نسیم شاہ، سعود شکیل، فہیم اشرف، ساجد خان، محمد نواز، محمد حارث، صاحبزادہ فرحان، حسن نواز، نعمان علی شامل ۔
🟥 کیٹیگری ڈی میں شان مسعود، حسین طلعت، محمد عباس، محمد وسیم جونیئر، محمد عباس آفریدی، خوشدل شاہ، احمد دانیال، سلمان مرزا، خرم شہزاد، صفیاں مقیم شامل ہیں۔پی سی بی نے یہ تبدیلیاں کارکردگی کی بنیاد پر کی ہیں تاکہ کھلاڑیوں میں مقابلے کا رجحان بڑھے اور قومی ٹیم میں استحکام آئے۔