منی لانڈرنگ کیس، چودھری پرویر الٰہی کے وارنٹ گرفتاری جاری

منی لانڈرنگ کیس، چودھری پرویر الٰہی کے وارنٹ گرفتاری جاری
Metro53

Metro53 - لاہور (ویب ڈیسک) اسپیشل کورٹ سینٹرل لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

کیس کی سماعت اسپیشل سینٹرل کورٹ کے جج عارف خان نیازی نے کی، جس میں پرویز الہٰی، ان کے اہلِ خانہ اور دیگر نامزد افراد کے خلاف غیر قانونی مالی لین دین، اثاثے چھپانے اور منی لانڈرنگ کے الزامات پر غور کیا گیا۔دورانِ سماعت عدالت نے پرویز الہٰی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کی مسلسل غیر حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔
جج نے ریمارکس دیے،قانون سے بالا کوئی نہیں، بار بار کی غیر حاضری عدالت کے وقار کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔عدالت نے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ پرویز الہٰی کو آئندہ سماعت پر ہر صورت پیش کیا جائے۔ کیس کی آئندہ تاریخ جلد مقرر کی جائے گی۔یاد رہے کہ عدالت نے اس کیس میں پرویز الہٰی کو متعدد بار ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا، تاہم وہ پیش نہ ہو سکے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں