اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں زلزلے کے شدید جھٹکے
Metro53

Metro53 - اسلام آباد(ویب ڈیسک )اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور اور اطراف کے شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

روزنامہ جنگ  اخبار کی رپورٹ کے مطابق ،سوات، چترال اور ایبٹ آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے صبح 10 بج کر 20 منٹ پر محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 190 کلومیٹر اور مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔

زلزلے سے عوام میں خوف ہراس پھیل گیا، لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں