محسن نقوی سمیت قدآور شخصیات ق لیگ میں شمولیت کیلئے تیارہیں، غلام مصطفی ملک

6 گھنٹے قبل -
محسن نقوی سمیت قدآور شخصیات ق لیگ میں شمولیت کیلئے تیارہیں، غلام مصطفی ملک
Metro53

Metro53 - لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ق کےسیکرٹری اطلاعا ت غلام مصطفیٰ ملک نے ایک نیوز چینل کے پروگرام "جواب دو" ود فرخ وڑائچ میں گفتگوکرتےہوئے انکشاف کیاہے پاکستانی سیاست کی قدآور شخصیات مسلم لیگ ق میں شمولیت کےلیے بالکل تیار ہیں۔

تفصیلات کےمطابق اینکر پرسن فرخ وڑائچ کےپروگرام "جواب دو"میں ق لیگ کے سیکریٹری اطلاعات غلام مصطفی ملک نے اظہار خیال کرتے ہوئےکہاکچھ لوگوں کاخیال ہے اگر ملک میںمتبادل سسٹم آتا ہےتومسلم لیگ ہی اس متبادل سسٹم کوآگے لے کرچلے گی۔دوسری جانب فرخ وڑائچ کے سوال پر غلام مصطفیٰ ملک نےواضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وزیرداخلہ محسن نقوی فی الحال مسلم لیگ ق کاحصہ نہیں بن رہے ان کے علاوہ بڑے سیاسی کھلاڑی چند دنوں میںشمولیت کااعلان کرنے جارہی ہیں۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں