سپریم کورٹ نے حکومت پنجاب کی پرویز الٰہی کی ضمانت خارج کرنے کی اپیل نمٹادی

سپریم کورٹ نے حکومت پنجاب کی پرویز الٰہی کی ضمانت خارج کرنے کی اپیل نمٹادی
Metro53

Metro53 - اسلام آباد(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے حکومت پنجاب کی چودھری پرویز الٰہی کی ضمانت خارج کرنے کی اپیل نمٹادی۔

 نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق مرکزی صدر پی ٹی آئی و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی پنجاب میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔ 
سپریم کورٹ نے حکومت پنجاب کیچودھری پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی کی ضمانت خارج کرنے کی اپیلیں نمٹا دیں۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ ملزمان پیش نہ ہوں تو ٹرائل کورٹ ضمانت خارج کرسکتی ہے۔ 
حکومتی وکیل نے عدالت میں بتایا کہ ملزمان نے 18 مرتبہ التواء لیا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ ملزمان ٹرائل میں حاضر کیوں نہیں ہو رہے؟۔ 
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات ، الیکشن کمیشن نے میرپور ڈویژن کے تمام 13 حلقوں کے حتمی نتائج جاری کر دیئے
وکیل علی ظفر نے کہا کہ پراسیکیوٹر کی بات حقائق کے برعکس ہے، چودھری پرویز الٰہی ایک سال جیل رہے، ابھی تک چارج فریم نہیں ہوا نہ کوئی شواہد پیش ہوئے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ شواہد پیش کرنا پراسیکیوشن کا کام ہے، عدالت میں ملزمان کی حاضری لازمی ہے، قانون سے غلط فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ہدایت دی کہ ٹرائل کورٹ دو ہفتوں کے اندر کیس کی سماعت کرے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں