Metro53 - راولپنڈی ( ویب ڈیسک ) کمانڈر نیشنل سٹریٹیجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا نے نیول اور ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل سید عامر رضا کی نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بحریہ اور فضائیہ کے سربراہان نے جنرل سید عامر رضا کو نیشنل سٹریٹیجک کمانڈ کے پہلے کمانڈر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
اس موقع پر پیشہ ورانہ امور اور باہمی دلچسپی کے مختلف معاملات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔