Advertisement

گوجرانوالہ: عمیری وائرل ویڈیو ،مرکزی کردار انعم بی بی غیرت کے نام پرقتل

11 گھنٹے قبل -
گوجرانوالہ: عمیری وائرل ویڈیو ،مرکزی کردار انعم بی بی غیرت کے نام پرقتل
Metro53

Metro53 - گوجرانوالہ،فیصل آباد (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر عمیری وائرل ویڈیو کے تنازع سے منسلک رہنے والی خاتون انعم بی بی کی مبینہ طور پر ہلاکت کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جبکہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے دعوؤں کے مطابق ان کے والد پر مبینہ طور پر قتل کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔ تاہم واقعے کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی۔

ڈیلی پاکستان کے مطابق، مطابق انعم بی بی کی ہلاکت مبینہ طور پر والد کی جانب سے کیے گئے حملے کے نتیجے میں ہوئی۔ واقعے کے بعد پولیس نے مبینہ طور پر تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ خاتون کی لاش کو ضروری طبی اور قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔
انعم بی بی کی مبینہ ہلاکت نے ایک بار پھرعمیری وائرل ویڈیو کے تنازع کو موضوع بحث بنا دیا ہے، جو رواں سال پاکستانی سوشل میڈیا پر خاصی توجہ کا مرکز رہا تھا۔ مبینہ ویڈیو میں انعم بی بی اور،عمیر بٹ، نامی شخص کا ذکر سامنے آیا تھا، جسے سوشل میڈیا پر ’عمیری‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات کے مطابق مذکورہ مواد نجی نوعیت کا تھا اور مختلف پلیٹ فارمز پر پھیل گیا، جس کے بعد صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔ بعض رپورٹس میں مبینہ ویڈیو میں ذاتی اور خاندانی معاملات سے متعلق گفتگو اور شادی سے متعلق حوالوں کا بھی ذکر کیا گیا تھا۔
تنازع کے بعد ٹک ٹاک، ایکس اور انسٹاگرام سمیت مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس معاملے سے متعلق پوسٹس اور سرچز میں اضافہ ہوا۔ اسی دوران متعدد ایسے لنکس بھی گردش کرتے رہے جن کے بارے میں دعویٰ کیا گیا کہ ان میں مکمل ویڈیو موجود ہے، تاہم بعض سوشل میڈیا صارفین نے خبردار کیا کہ ایسے لنکس گمراہ کن ہوسکتے ہیں یا محض صارفین کو کلک کروانے کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں۔
دستیاب معلومات کے مطابق اس معاملے پر فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بھی کارروائی کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔ رپورٹس کے مطابق عمیر بٹ کو پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 496-B کے تحت گرفتار کیے جانے کا دعویٰ کیا گیا تھا، جبکہ ویڈیو سے منسلک خاتون کو بھی مبینہ طور پر حراست میں لیا گیا تھا۔
اب انعم بی بی کی مبینہ ہلاکت کی اطلاعات نے اس معاملے میں ایک نیا رخ پیدا کردیا ہے۔ پولیس کی جانب سے واقعے کے اصل محرکات، ہلاکت کی وجہ اور غیرت کے نام پر قتل کے الزام سمیت تمام پہلوؤں کی تحقیقات کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔
واضح رہے کہ انعم بی بی کی ہلاکت اور اس کے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل سے متعلق اطلاعات کی آزادانہ اور سرکاری سطح پر مکمل تصدیق تاحال سامنے نہیں آسکے۔ واقعے کی اصل حقیقت پولیس تحقیقات، میڈیکو لیگل رپورٹ اور دیگر شواہد کی روشنی میں سامنے آئے گی۔
حکام کی جانب سے باضابطہ بیان سامنے آنے کے بعد ہی واقعے کی نوعیت اور ذمہ داروں کے بارے میں حتمی طور پر کچھ کہا جاسکے گا۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں