Advertisement

بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ، 2 نہتے پاکستانی شہری شہید، سیکیورٹی ذرائع

7 گھنٹے قبل -
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ، 2 نہتے پاکستانی شہری شہید، سیکیورٹی ذرائع
Metro53

Metro53 - لاہور( ویب ڈیسک )بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز نے پاک بھارت بین الاقوامی سرحد قصور کے قریب 3 پاکستانی شہریوں پر فائرنگ کردی، جس سے 2 نہتے پاکستانی شہری شہید ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ لدھڑ گاؤں کے3 پاکستانی شہری بارڈر پلر سے چند قدم آگے ہی بڑھے تو بی ایس ایف نے بغیر وارننگ ٹارگٹ کیا، بلا اشتعال فائرنگ سے 2 شہری شہری جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا، تینوں نہتے تھے۔

شہید ہونے والوں میں عظمت رسول اور محسن جٹ کا تعلق جٹاں والی حویلی لدھڑ سے ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا نے بھی فالس فلیگ آپریشن کی روش رکھتے ہوئے معصوم شہریوں کو درانداز قرار دے دیا، تینوں افراد میں سے کسی نے بھی بارڈر فینس عبور کرنے کی کوشش نہیں کی تھی۔

بھارتی فورسز کی شہریوں پر فائرنگ کا واقعہ بارڈر معاہدہ اور ایس او پیز کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں