لاہور:پب جی ٹاسک پر مبینہ بینک ڈکیتی، ملزم گھر میں گیم کھیلتے ہوئے گرفتار

11 گھنٹے قبل -
لاہور:پب جی ٹاسک پر مبینہ بینک ڈکیتی، ملزم گھر میں گیم کھیلتے ہوئے گرفتار
Metro53

Metro53 - لاہور( ویب ڈیسک)ساؤتھ کینٹ بینک ڈکیتی کا ڈراپ سین، برطانوی شہریت یافتہ مرکزی ملزم گرفتار، لوٹی گئی رقم اور گاڑی برآمد

لاہور پولیس کی شاندار کارروائی! غازی روڈ، ساؤتھ کینٹ میں ہونے والی بینک ڈکیتی کا مرکزی ملزم پولیس کی گرفت میں آگیا۔ ملزم برطانوی شہری ہے، سکاٹ لینڈ میں 6 سال ٹیکسی ڈرائیور رہا اور 16 ستمبر کو پاکستان آیا۔ ساتھ لائے گئے 1200 پاؤنڈز ختم ہونے پر ملزم نے بینک کو ہدف بنایا، 9 منٹ کے اندر 7 لاکھ 26 ہزار روپے اور گارڈز کے 2 ہتھیار لوٹ کر فرار ہوا۔
پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے ڈکیتی کی 4 لاکھ 26 ہزار روپے نقدی، واردات میں استعمال ہونے والی سفید ہونڈا سِوک آر ایس ٹربو (جس کی نمبر پلیٹ سیاہ پینٹ سے چھپائی گئی تھی)، 2 پستول اور ایک 12 بور رائفل برآمد کر لی گئی ہے۔ ملزم نے اسلحہ سیالکوٹ اور گولیاں ٹھوکر سے خریدنے کا انکشاف کیا، جس پر غیر قانونی اسلحے کے ذرائع کی جانچ بھی جاری ہے۔ ملزم نے اسلام آباد فرار ہونے کے لیے 3 لاکھ روپے میں گاڑی رینٹ پر لی تھی۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا،لاہور جرائم پیشہ عناصر کے لیے محفوظ پناہ گاہ نہیں۔ قانون شکن عناصر قانون کی گرفت سے کسی صورت نہیں بچ سکتے۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا جدید نظام پولیس کی ریڑھ کی ہڈی ہے جس نے اس کارروائی میں اہم معاونت کی۔ لاہور پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت الرٹ ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں