Metro53 - گجرات(مرزا عادل سے )تھانہ منگوال کے علاقہ میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاںاینٹوں کے بھٹے سے دو بچوں کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں،کم سن بچےبھٹہ پر کھودے گھڑےمیں پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو نے کی اطلاعات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، کمسن جاں بحق ہونے والے بچوں کی لاشیں ریسکیو ٹیموں نے نکال لیں بچوں کی شناخت عبدالرحمن اور محمد شافع کے نام سے ہوئی ،ایک بچے کی عمر 5 جبکہ دوسرے کی 3 سال بتائی گئی ہے ،بھٹہ مافیا نے متعدد جگہوں پر کم عمر بچوں کو مزدوری پر رکھا ہوا ہےگجرات ضلعی انتظامیہ کی ناقص کاردگی کی بنا پر بھٹہ میں کم عمر بچوں کو مزدوری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔