گجرات:4 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل، لاش3دن بعد برساتی نالے سے برآمد،نمازجنازہ ادا

گجرات:4 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل، لاش3دن بعد برساتی نالے سے برآمد،نمازجنازہ ادا
Metro53

Metro53 - گجرات(ویب ڈیسک)گجرات کی تحصیل جلال پور جٹاں کے نواحی علاقے کریم داد میں 4 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا، بچی کی بوری بند لاش تین روز بعد گھر کے قریب برساتی نالے سے برآمد ہوئی،معصوم ننھی کلی کی آج نماز جنازہ ادا کردی گئی۔نماز جنازہ میںبڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت،درندگی پر ہرآنکھ اشکبار تھی۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے لاپتا ہونے پر تھانہ صدر جلال پورجٹاں میں اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، لواحقین کا کہنا ہےکہ بچی کو آخری بار اپنے 17 سالہ کزن کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔
دورانِ تفتیش مبینہ طور پر 17 سالہ کزن نےبچی سے زیادتی اور اسے قتل کرنےکا اعتراف کیا،جس کے بعد ملزم کی نشاندہی پر بچی کی بوری بند لاش برساتی نالے سے برآمد کرلی گئی۔
بچی کےقتل پر والدین غم سے نڈھال ہیں،جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا،پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں