Metro53 - گجرات (ویب ڈیسک)گجرات میں ایک اور خاتون کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا جہاں بھتیجے نے مبینہ زیادتی کے بعد چچی کو سر پر اینٹ مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔
’’ ایکسپریس نیوز ‘‘ کے مطابق واقعہ نواحی گاؤں لالہ چک میں پیش آیا، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا، مقتولہ کی شناخت فوزیہ کے نام سے ہوئی۔
اطلاع ملتے ہی ایس پی انویسٹیگیشن سمیت پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس سمیت فرانزک ٹیمیں شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں۔
گجرات میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 2 بچیوں سمیت 5 خواتین کو قتل کیا گیا، خواتین کی قتل کی بڑھتی وارداتوں سے شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔