کھاریاں:موسلادھار بارش، چھت گرنے سے16گدھے ملبے تلے دب گئے

کھاریاں:موسلادھار بارش، چھت گرنے سے16گدھے ملبے تلے دب گئے
Metro53

Metro53 - گجرات/ کھاریاں(ویب ڈیسک )کباڑی بازارایک حویلی کی چھت گر نے سے 16 گدھے ملبے تلے دب گئے۔

 ایڈیشنل ڈائریکٹر محکمہ لایئو سٹاک ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے،متاثرہ شہری سے تازیت کی اور زخمی جانوروں کا علاج اور ادویات  اور خوراک فراہم کیں۔
تفصیلات کے مطابق ایک حویلی میں جانوروں کے لیے بنائی گئی کچی چھت بارش کے باعث گر گئی۔ چھت کے نیچے 16 گدھے بندھے ہوئے تھے، جو ملبے تلے دب گئے۔ریسکیو عملہ نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر تقریباً 2 گھنٹے تک ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے 12 گدھوں کو بحفاظت نکال لیا، جبکہ 4 گدھے چھت کے ملبے تلے دب کر ہلاک ہو گئے تھے ۔جس کے بعد ڈی سی گجرات  نے بھی فوری ایکشن لیا اور متاثرہ شخص کی مدد کئلیے محکمہ لائیو اسٹاک کی ٹیم کو بھیجا ،جنہوں نے  زخمی کدھوں کئلیے ادویات اور خوراک فراہم کی۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں