Metro53 - گجرات(ویب ڈیسک) کھاریاں میں الغنی پٹرولیم پر بڑی کاروائی،ذخیرہ گیا گیا9 لاکھ لیٹر پیٹرول اور ڈیزل برآمد،تین محکموں ایف آئی اے،اوگرا اور پیرافورس پر مشتمل ٹیم نے کھاریاں میں مشترکہ کاروائی کی۔
کارروائی میں چک پیرانہ میں واقع مشہور الغنی پٹرول پمپ سے ناجائز ذخیرہ کیا گیا کروڑوں مالیت کا پیٹرول اور ڈیزل برآمد،برآمد کیا گیا پیٹرول اور ڈیزل 9 لاکھ لیٹر ہے اور اسکی مالیت 40 کروڑوں روپے سے زائد ہے،پٹرول اور ڈیزل کو احاطے میں زیر زمین بنائے گئے،غیر لائسنس یافتہ ٹینکس میں ذخیرہ کیا گیا تھا،انتظامیہ کی جانب سے احاطے واقع پر غیر قانونی اور غیر لائسنس یافتہ ٹینکس کو مکمل سیل کردیا گیا،ایف آئی اے حکام کے مطابق مقدمہ کے اندراج کیلئے قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے،حکام کے مطابق ملک میں ایندھن اور قیمتوں کا بحران ہے اور ناجائز منافع خور ذخیرہ اندوزی میں ملوث ہیں۔