گجرات:کڑیانوالہ میں چھت گرنے سے3بچے جاں بحق

گجرات:کڑیانوالہ میں چھت گرنے سے3بچے جاں بحق
Metro53

Metro53 - گجرات ( مرزاعادل سے)گجرات اورگردونواح میں موسلادھار بارش کے باعث کڑیانوالہ بوڑ والہ محلہ میں گھر کی چھت گرنے سے تین بچے ملبے تلے دب گئے۔

ریسکیو عملہ کے مطابق بارش کی وجہ سے ایک گھر کے کمرے کی لکڑی سے بنی ہوئی چھت گر گئی۔ چھت کے ملبے کے نیچے تین بچے دب گئے۔ تینوں بچوں کو ملبے سے نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ حادثے میں  تینوں بچوں کے جاں بحق ہونے کی اطلات ہیں۔
حادثے میں فلک شیر ولد اسلم عمر 13 سال، علی ولد اسلم عمر 11 سال اور ایمان دختر اسلم عمر 15 سال جان کی بازی ہار گئے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں