Metro53 - گجرات ( ویب ڈیسک ) پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے کھاریاں میں واقع ایک ریسٹورنٹ با قاعدہ سیل ہونے کے باوجود اس میں سرعام کھانا پکانا اور کھلایا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، ریونیو اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ ڈویژن کے اعلیٰ افسران کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت۔ ذرائع اور سامنے آنے والی تصاویر کے مطابق ریسٹورنٹ کے باہر واضح طور پر سیلڈ کا نوٹس آویزاں ہے، مگر اس کے باوجود اندر گاہکوں کو کھانے پیش کیے جانے کی اطلاعات اور تصویری شواہد منظر عام آچکے ہیں۔
سرکاری مہرلگنے کے باوجود کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنا متعلقہ اداروں کی عملداری اور نگرانی پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر پنجاب ریونیو اتھارٹی نے قانونی اور کارروائی کے تحت ریسٹورنٹ کو سیل کیا تھا تو پھر سیل شدہ مقام کس کی سر پرستی میں دوبارہ کھولا گیا۔ کیا با اثر عناصر کی پشت پناہی سے سرکاری احکامات کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں ؟ شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب کمشنر گوجرانوالہ ڈپٹی کمشنر گجرات اور پنجاب ریونیو اتھارٹی کے اعلیٰ حکام پر سے فوری مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی شفاف غیر جانبدارانہ اور عمل انکوائری کرائی جائے۔