معرکہ حق میں صحافتی خدمات پر بدر شہباز وڑائچ کو "تمغۂ امتیاز" سے نوازاگیا

معرکہ حق میں صحافتی خدمات پر  بدر شہباز وڑائچ کو "تمغۂ امتیاز" سے نوازاگیا
Metro53

Metro53 - اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز کو معرکۂ حق کے دوران صحافت کے شعبے میں نمایاں خدمات پر تمغۂ امتیاز سے نوازا گیا۔

وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر بدر شہباز نے بروقت اور درست اطلاعات کی فراہمی کے ذریعے قومی موقف کو اندرون و بیرون ملک مؤثر انداز میں اجاگر کیا۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ میں پاکستان کے بیانیے کو کامیابی سے پیش کر کے مخالف پروپیگنڈا ناکام بنایا۔

بدر شہباز وڑائچ ایک ایسی قوم کی آواز بنے جس کا حریف دروغ گوئی، جعلی خبروں اور جھوٹے پروپیگنڈے پر انحصار کر رہا تھا۔بدر شہباز وڑائچ کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں اور میڈیا حکمت عملی ملکی وقار کے فروغ میں سنگِ میل ثابت ہوئیں۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں