پنجاب حکومت کایوٹرن ۔سکول کی چھٹیوں کاشیڈول پھر تبدیل

پنجاب حکومت کایوٹرن ۔سکول کی چھٹیوں کاشیڈول پھر تبدیل
Metro53

Metro53 - لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں گرمیوں کی چھٹیوں کے شیڈول میں ایک بار پھر رد و بدل کر دیا ہے۔

نئی تاریخوں کے مطابق نویں، دسویں، او لیول، اے لیول اور انٹرمیڈیٹ کلاسز  18 اگست 2025 سے دوبارہ شروع ہوں گی۔پہلی سے آٹھویں جماعت تک کلاسز یکم ستمبر 2025 سے بحال ہوں گی۔وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کے مطابق یہ فیصلہ موسمی حالات میں بہتری اور تعلیمی تسلسل کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تمام سرکاری و نجی اسکولوں پر اس کا اطلاق ہوگا، اور یہ اقدام تعلیمی ماہرین سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔اس سے قبل شدید گرمی کے باعث چھٹیوں میں توسیع کی گئی تھی، مگر اب نئے تعلیمی سال کا آغاز مقررہ تاریخوں پر ہوگا۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں