Metro53 - کراچی (میڈیا ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ "پنجاب کے لیے شہباز اسپیڈ، اور کراچی کے لیے شہباز سلو؟ یہ دوہرا معیار ہمیں قبول نہیں۔
بلاول بھٹو حب میں 100 MGD پانی منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے، جہاں انہوں نے واضح کیا کہکے فور منصوبے میں تاخیر کراچی کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ یہ منصوبہ فوری مکمل کیا جائے اور 200 MGD تک توسیع دی جائے۔
تقریب میں بلاول نے بھارت کو بھی آڑے ہاتھوں لیا، کہتے ہیں"مودی حکومت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کر کے دریائے سندھ پر حملہ کر رہی ہے۔یہ نیتن یاہو کی پالیسیوں کی کاپی ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ پاکستان اپنے آبی وسائل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔اور اگر ضرورت پڑی تو میدانِ عمل میں دفاع کرنا جانتا ہے۔