چودھری پرویز الٰہی کا یومِ آزادی پر اتحاد کا پیغام، نوجوانوں کو خراجِ تحسین

چودھری پرویز الٰہی کا یومِ آزادی پر اتحاد کا پیغام، نوجوانوں کو خراجِ تحسین
Metro53

Metro53 - لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الٰہی نے یومِ آزادی کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کی اور قوم سے اتحاد، یکجہتی اور قربانیوں کو یاد رکھنے کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیں کلمے کی برکت سے ملا ہے، اس لیے آج کے دن ہمیں اپنے اختلافات بھلا کر ایک پرچم تلے متحد ہونا چاہیے۔پرویز الٰہی نے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے قیامِ پاکستان کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا، انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اگر آج بھارت کے مسلمانوں سے پوچھا جائے تو وہ بتائیں گے کہ آزادی کتنی بڑی نعمت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیے اور ہر محاذ — چاہے وہ معیشت ہو، کرپشن ہو یا دفاع — متحد ہو کر کامیابی کے لیے کوشش کرنی چاہیے۔پرویز الٰہی نے پاکستان کے نوجوانوں کو باشعور اور ملک کا اصل سرمایہ قرار دیا اور کہا کہ یہی نسل پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔

انہوں نے میڈیا اور قوم سے اپیل کی کہ ہم سیاست سے بالاتر ہو کر ملکی استحکام اور اتحاد پر توجہ دیں کیونکہ یہی 14 اگست کا اصل پیغام ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں